ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار گلاب چانڈیو کراچی میں انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا اور کافی عرصے سے علیل تھے، دو روز قبل اُنہیں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل نواب شاہ میں ادا کی جائے گی۔
گلاب چانڈیو نے درجنوں شاہکار ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں چاندگرہن، نوری جام تماچی، بے وفائیاں، ماروی، سانس، سانس لے اے زندگی، ساگر کا موتی شامل ہیں۔
بیشتر ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے والے گلاب چانڈیو حقیقی زندگی میں نرم مزاج اور سادہ طبیعت انسان تھے۔
گلاب چانڈیو نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
0 comments: