جسٹس کھوسہ نےبطورچیف جسٹس پہلا کیس نمٹادیا - 18 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:30:00 AM -
  • 0 comments
جسٹس آصف سعیدکھوسہ نےبطورچیف جسٹس پہلاکیس نمٹاتے ہوئے منشیات کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
پاکستان کے نئے چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ میںمنشیات کےکیس کی سماعت میں سزا یافتہ نورمحمد کی سزا میں کمی کی درخواست مستردکردی ۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ اس کیس میں گواہ سرکاری ملازمین تھے، جن کا مجرم سے کوئی عناد نہیں تھا۔
یاد رہے کہ 12سوگرام چرس رکھنےپرنورمحمد کوساڑھے4 سال قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں آج کمرہ عدالت نمبر ایک میں تین فوجداری مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: