چوتھا ون ڈے ، جنوبی افریقا کا پاکستان کو 165 کا ہدف 27 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:39:00 AM -
  • 0 comments
جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے  چوتھے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو  165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی تو  آغاز  مایوس کن رہا لیکن کپتان فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کی  شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا،پوری ٹیم 41 اوورز میں 164 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد ہاشم آملہ اپنے کپتان  کے ساتھ ٹیم کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب رہے، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ نے101 رنز کی شراکت قائم کی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاہین شاہ آفریدی 2، محمد عامر، عماد وسیم اور شاداب خان نے1،1 وکٹ حاصل کی۔
Source-https://jang.com.pk/news/602643-4th-odi-south-africa-vs-pakistan

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: