لاہور:
مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان پر پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر مسلم لیگ (ق) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ٹیم کے رہنماؤں کو ڈسپلن میں رکھیں، پی ایم ایل (ق) میں فارورڈ بلاک بنانے کی باتیں کرنے والے فواد چوہدری کو یاد رکھنا چاہیے کہ تحریک انصاف کے اندر بہت بڑا فارورڈ بلاک تیار ہے، فواد چوہدری کے بیان سے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم ہوسکتا ہے۔
Source-https://www.express.pk/story/1507732/1/
0 comments: