بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اعلان کیا کہ ان کا بیٹا کینسر فری قرار دے دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کئی انٹرویو میں اپنے بیٹے آیان سے سے محبت اور اسکی بیماری کے حوالے سے بات کرنے والے عمران ہاشمی نے اعلان کیا کہ ان کا بیٹا کینسر فری قرار دے دیا گیا ہے جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔
عمران کے بیٹے آیان کو 2014 میں 3 سال کی عمر میں گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اب 5 سال بعد ان کے بیٹے کو اس مرض سے چھٹکارا مل گیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل بلال صدیقی کے ساتھ مل کر اپنے بیٹے پر ایک کتاب بھی تحریر کی تھی۔
اس کتاب کا نام ’دی کس آف لائف: ہاؤ اے سپر ہیرو اینڈ مائے سن ڈیفیٹڈ کینسر‘ رکھاگیا تھا ،جس میں انہوں نے اپنے بیٹے آیان کی بیماری اورکینسر سے لڑتے زندگی کے لمحات کی عکاسی کی ہے۔
عمران ہاشمی اس وقت اپنی فلم ’وائے چیٹ انڈیا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 18 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
0 comments: