لاہور میں پسند کی شادی کرنےوالی کینیڈین ختون قتل- 16 جنوی 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:20:00 AM -
  • 0 comments
لاہور: 
سمن آباد کے علاقہ میں 40 سالہ کینیڈین خاتون کو مبینہ طور پر پھندا دے کر قتل کر دیا گیا۔

کینیڈین خاتون نے چند سال قبل اسلام قبول کرکے لاہور میں سمن آباد کے رہائشی ناصر اقبال سے پسند کی شادی کی تھی۔ ان کا نام صفیہ ناصر رکھا گیا تھا اور اس شادی سے ان کا نو ماہ کا بیٹا بھی ہے تاہم اس کے علاوہ صفیہ ناصر کا کوئی خونی رشتہ دار پاکستان میں نہیں ہے۔
پولیس کے مطابق اسے اطلاع ملی کہ سمن آباد کے علاقے فرینڈز کالونی میں صفیہ ناصر خودکشی کی کوشش کررہی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ صفیہ کی موت واقع ہوچکی تھی۔
جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے پر پولیس کو شک گزرا کہ خاتون کو پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سمن آباد پولیس کے مطابق فرانزک لیب ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
Source-https://www.express.pk/story/1507619/1/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: