حکومت اور ادویہ ساز کمپنیوں نے گٹھ جوڑ کر لیا ۔ ثیف جسٹس- 15 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:59:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہماری ذرا توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں غیر معیاری اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میں نے غریب آدمی کے لیے ادویات کا نسخہ لکھوایا تھا، ہماری توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا، نیشنل ہیلتھ اسپتال میں 4،4 لاکھ روپے کا اسٹنٹ ڈالا جارہا ہے، حکومت بتائے کہ اسٹنٹ ڈالنے سے متعلق کیا اقدامات کیے۔ حکومت ملکی اسٹنٹ کی تیاری سے متعلق بھی آگاہ کرے۔
چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہمیں ینگ ڈاکٹرز نے نہیں بڑے ڈاکٹروں نے پریشان کیا ہوا ہے، ڈاکٹرز کا اتنا غیر پیشہ وارانہ رویہ دیکھ رہا ہوں اور ان کو کچھ کہا جائے تو ہڑتال کردیتے ہیں۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: