پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کھیلے جانے والی کامیاب ٹی 20 سیریز کا اگلا ایونٹ پاکستان سپر لیگ فور 14فروری سے شروع ہو گا۔
پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظبی کے میچز کے آن لائن ٹکٹ دستیاب ہیں، دبئی اور پاکستان کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 4 ایونٹ 14 فروری سے شروع ہوگا جبکہ اس کا فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا،اس ایونٹ کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔
پی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، 3 میچز لاہوراور 5 میچز کراچی میں ہوں گے۔
لاہورمیں9، 10 اور 12مارچ کو کراچی میں7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز شیڈول ہیں، ٹورنامنٹ کی چھٹی ٹیم کے نام کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہوگا۔
آن لائن بکنگ کے لیے دستیاب ٹکٹوں کی قیمت 20، 30، 65 اور 100 درہم مقرر کی گئی ہے۔
0 comments: