اس ترقی یافتہ دو ر میں ماہرین ہر چیز میں حیرت انگیز تبدیلیاں کر رہے ہیں ۔گز شتہ دنوں بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے فوٹو سنتھے سز (ضیائی تالیف ) میں ردوبدل کر کے فصل کی پیدا وار میں 40 فی صد تک اضافہ کرنے میں کام یابی حاصل کی ہے ۔ماہرین کے مطابق اس انقلابی طر یقے سے فصلوں کی پیداوار بڑھا کر عالمی سطح پر غذائی قلت کی کمی کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔ایک تحقیق کے مطابق پودے اور فصل دھوپ کی توانائی کو کیمیائی توانائی اور اسٹارچ میں تبدیل کرتے ہیں ،مگر یہ عمل صحیح سے نہیں ہو تا ۔مثال کے طور پر اس عمل میں ایک انزائم rubisco فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیول جذب کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ 25 فی صد آکسیجن بھی جذب کر لیتا ہے،اس وجہ سے پورا عمل متاثر ہوتا ہے ۔اس عمل کو ’’فوٹو ریسپائزیشن ‘‘ کہا جا تا ہے ۔اس طر ح پودوں کی توانائی اور غذائیت ضائع ہوتی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سویا بین، چاول اور گندم وغیرہ کی فصلوں کی 20 سے 50 فی صد توانائی فوٹو سنتھے سز کی خرابی کی وجہ سے ضائع ہوجاتی ہے۔ عالمی ماہرین نے 2012ء میں اسی ضمن میں ایک منصوبہ شروع کیا تھا ،جس کا نام ’’رئیلائزنگ انکریز ڈ فوٹو سنتھےسز ایفیشنسی ‘‘(رائپ) تھا ۔پچھلے سال اسی منصوبے کی وجہ سے ایسی فصلوں کی تیاری ممکن ہوئی جو 25 فی صد کم پانی استعمال کرتی ہیں ۔پہلےمرحلے میں اس کو تمباکو کے پتوں پر آزمایا گیا دو سال کے بعد اس کی فصل میں 40 فی صد بہتری ہوئی۔ اگلے مر حلے میں سویا بین ،چاول ،آلو اور ٹماٹر وغیرہ پر آزمائش کی جائے گی ۔
0 comments: