پشاور میں چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ 14 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:24:00 AM -
  • 0 comments
پشاور: 
مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔
چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: