کوئٹہ، مغوی نیورو سرجن کی اہلیہ کا خودسوزی کا اعلان 14 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:39:00 AM -
  • 0 comments
کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کاشکار ہیں اور ان کی اہلیہ نے عدم بازیابی کی صورت میں بچوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کےسامنے خودسوزی کا اعلان کر دیا ہے۔
مغوی نیوروسرجن ڈاکٹرابراہیم خلیل کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ سےزائد عرصہ کے باوجود ان کے شوہر کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا، ان کی عدم بازیابی پر انہیں شدید تشویش ہے۔
ان کی اہلیہ کا کہناتھا کہ ہمیں ڈاکٹرصاحب کی زندگی کےبارے میں تشویش لاحق ہوگئی ہے، صوبائی وزیرداخلہ ایک بار ان کے گھر آئے،اس کے علاوہ کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔
ڈاکٹرابراہیم خلیل کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر کی بازیابی کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا، تسلی تو دور کی بات ہے حکومتی عہدیدار ہمارے فون بھی نہیں اٹھاتے، ہمارے صبر کاپیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ان کےشوہر کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو وہ اپنے بچوں کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خودکشی کرلیں گی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: