چپلی کباب کہاں کے ہیں مشہور؟ 12 جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:38:00 AM -
  • 0 comments
وادی سوات کو بھی سردموسم نےاپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، جہاں کے بالائی علاقوں میں ہر سال موسم سرما کے دوران 10 سے 12 فٹ تک برف باری ریکارڈ کی جاتی ہے۔

ایسے میں سوات کی سوغات سواتی چپلی کباب کے مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں کالام، مالم جبہ اور میاندم میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تو شہریوں نے سواتی سوغات گرم گرم چپلی کباب کی دکانوں کا رخ کیا۔
شہری کہتے ہیں کہ سرد موسم میں چپلی کباب جسم کو گرم رکھتے ہے اور ذائقے دار بھی ہے،سارے لوگ یہاں آتے ہیں اور اتنا رش ہو تا ہے کہ باری نہیں آتی۔
سرد موسم میں چپلی کباب مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی شوق سے کھاتے ہیں۔
دکاندار کہتے ہیں کہ سواتی چپلی کباب کی تیاری میں 5اقسام کے مصالحے استعمال ہوتے ہیں، جس کے باعث یہاں کے کباب کا ذائقہ منفرد ہوتا ہے۔
دکاندار کہتے ہیں کہ سردی بڑھتے ہی چپلی کباب کی دکانوں میں رش لگ جاتا ہے اور ان کاکاروبار چمک اٹھتا ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: