لاجواب لوگوں کا با کمال کارنامہ۔مسافر سعودی عرب گئے نہیں مگر ان کا سامان جدہ ائیر پورٹ پہنچ گیا۔ 12 جوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:25:00 AM -
  • 0 comments
 لاہور: 
پی آئی اے کے باکمال کارناموں کا سلسلہ جاری ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ مسافر سعودی عرب گئے نہیں مگر ان کا سامان جدہ ائیر پورٹ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے چھ مسافروں کو سفری دستاویزات نہ مکمل یونے پر پیر کے روز آف لوڈ کر دیا اور پی آئی اے کے شفٹ انچارج کو آگاہ بھی کر دیا گیا مگر اس کے باوجود پی آئی اے نے ان مسافروں کا سامان آف لوڈ نہیں کیا بلکہ جدہ ایئرپورٹ پر پہنچا دیا گیا۔
مسافروں نے آف لوڈ ہونے کے بعد اپنا سامان مانگا تو ان کو بتایا گیا کہ وہ تو غلطی سے جدہ روانہ ہو گیا، جلد واپس کر دیں گے جب کہ بین الاقوامی فضائی قوانین کے مطابق بغیر مسافر سامان دوسرے ملک بھیجنا جرم ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی پی کے 759 پر مسافروں کے بغیر سامان جدہ بھیجا گیا تھا، جس کی وجہ سے اب پی آئی اے کو سعودی سول ایوی ایشن کی طرف سے کارروائی کا بھی سامنا ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق اس قسم کی غلطی ہو جاتی ہے، متعلقہ افسران سے اس پر رپورٹ مانگی ہے جب کہ سامان واپس منگوا لیا گیا ہے جلد مسافروں کو واپس کر دیا جائے گا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: