بھارت کا امیر ترین بزنس مین وجے پت سنگھانیا 12 ہزار کروڑ کا بزنس بیٹے کو تھما کر کو ڑی کوڑی کا محتاج ہو گیا۔ بدھ 2جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:10:00 AM -
  • 0 comments

وجےپت سنگھانیا کا شمار بھارت کے امیر ترین افراد میں ہوتا تھا مگر اولاد کی محبت میں بیٹے کو اپنی 12ہزار کروڑ روپے کی تمام جائیدادتھما دی جس نے اپنے ہی باپ کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا۔
بھارت کےتیسرے بڑے بزنس برانڈ’ریمنڈ‘کے مالک وجے پت سنگھانیا ایک زمانے میں لندن سے خود جہاز اڑا کر بھارت پہنچ گئے تھے، اس وقت یہ اجازت دنیا میں صرف چند لوگوں کو حاصل تھی۔
وجے پت سنگھانیا نے بیٹے کو تحفہ دے کر جو غلطی کی تھی اس کوسدھارنے کی کوششوں میں ممبئی کی سڑکوں پر سر گرداں پھرتے نظر آتے ہیں۔
80 سالہ وجے سنگھانیا نے بیٹے کےخلاف قانونی جنگ کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ قانون کی اس شق کے تحت یہ کیس اپنے بیٹے کے مقابلے پر لڑوں گا جس میں والدین بچوں کو تحائف میں دی گئی جائیداد واپس لینے کے مجاذ ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ’ میں نے اپنے بیٹے گوتم سنگھانیاسے دو سال سے کوئی بات نہیں کی ہے۔ریمنڈ بزنس اس کے حوالے کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی بیوقوفی تھی۔اس ن ے مجھے پائی پائی کا محتاج کر دیا۔‘
انہوں نے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں اپنی پوری جائیداد بچوں کے نام کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔
دوسری جانب گوتم سنگھانیا کا کہنا ہے کہ’ میں نے کوئی غلطی نہیں کی ، ریمنڈ بزنس میرے ہاتھ میں آنے کے بعد بہت ترقی کر گیا ، میں نے اس پر بہت محنت کی ہے۔جب یہ بزنس میرے والد کے ہاتھوں میں تھا تو ایسا کامیاب نہیں تھا جیسا اب ہے۔

Source-‘https://jang.com.pk/news/593613-gautam-singhanias-battle-with-father-for-billion-dollar-empire

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: