Nehar Munh Leamon Pani Penay Ke Herat Angez Fawaid.

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:02:00 AM -
  • 0 comments
لیموں کا شمار پھلوں کی کیٹیگری میں ہوتا ہے، یہ ایک ایسا پھل ہے جو کہ بے شمار فوائد سے بھرپور ہےاور صرف لیموں ہی نہیں بلکہ اس کا پانی بھی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی پی لیا جائے تو یہ بہت سی بیماریوں سے نجات دلا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں کو ہونے سے روک سکتا ہے۔ لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ کچھ ایسی صحت بخش روغنیات (alcoholism) بھی شامل ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔
اس کے علاوہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ روزانہ نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پینے کے فائدے:
وزن میں کمی
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے ایک آسان اور گھریلو نسخہ یہ ہے کہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے شامل کرکے پی لیا جائے یہ تیزی سے وزن کو کم کرتا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔
نیم گرم لیموں پانی کا استعمال کولیسٹرول کم کرتا ہےاور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرتا ہے۔ بہترین نتائج کے لیے لیموں کے پانی کو صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے لیا جا سکتا ہے ۔
بہترین اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرے
روزانہ صبح نہارمنہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیا جائے تو یہ اینٹی آکسیڈینٹ کو بہتر کرنے کا کام کرتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرناہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ نیم گرم لیموں پانی کینسر اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔
گردے کی پتھری بننےسے روکے
لیموں کے رس میں شامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزاء کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کردیتا ہے۔
نظام ہضم کو بہتر کرے
نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔ ان تمام صورتحال کے لیے لیموں کا پانی بے حد فائدے مندثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ معدے کی جلن اور تیزابیت کوختم کرنے میں لیموں کا پانی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اور نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ اس کی افادیت مزید دوچند ہوجاتی ہے۔
موڈ کو خوشگوار بنائے
روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی پینے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور سارا دن موڈ خوشگوار رہتا ہے۔

Source-https://jang.com.pk/news/596946-5-benefits-of-starting-your-day-with-lemon-water

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: