اسلام آباد (نمائندہ جنگ)یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سمری تیار کر لی ہے سمری کے مطابق۔ پیٹرولیم مصنوعات یکم فروری سے سستی ہوں گی۔ ۔ اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری 1یک دو روز میں وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو بھیج دی جائے گی۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 30 جنوری کو کیا جائے گا۔
Source-https://jang.com.pk/news/602503-petrol-price-will-decrease-on-1st-february
0 comments: