امریکی مالیاتی سروسز کمپنی موڈیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اگلے سال کی قرض ادائیگیوں سے کم ہیں،،درآمدات کیلئے زرمبادلہ کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے،پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ قابو میں نہیں آرہا،پاکستانی زرمبادلہ دو ماہ امپورٹ بل سے بھی کم ہے۔
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نےپاکستانی معیشت پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال کے لئے پاکستان کا واجب الادا قرضہ زرمبادلہ کے ذخائر سے زیادہ ہوگا ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کےکم ذخائر قرضوں کی ادائیگی سے متعلق حکومت کےبڑا خطرہ ہیں ۔ مسلسل کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کی مالیت سے کم رہ گئے ۔
0 comments: