شاہ رخ خان کے پاس مہنگی ترین چیز کیا؟ - 10جنوری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:07:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر اسٹارشاہ رخ خان اپنی بلاک بسٹر فلموں کی وجہ سے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کافی مقبول ہیں اور اسی لیے ان کے مداحوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے جو اُن سے متعلق ہر چھوٹی بڑی بات جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو لے کرآج کل ایک نئی بحث جاری ہے کہ اُن کے پاس سب سے مہنگی ترین چیز کیا ہے؟ 
بھارتی اخبار ٹائمز نائو کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان مسلسل 3 دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں۔ اُن کی اب تک کی کل مالیت 5 ہزار 100 کروڑ بھارتی روپے ہےجبکہ اُ ن کی سالانہ آمدنی 256 کروڑ ہےاور اس لحاظ سے شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکار ہیں۔ 
شاہ رخ خان جن دنوں اپنی فلم زیرو کی تشہیری مہم کے سلسلے میں مصروف تھے تب میڈیا کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس سب سے مہنگی ترین چیز کیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے فوراً کہا کہ ان کا گھر’منت‘ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا گھر منت ممبئی کے علاقے بندرا میں واقع ہے جہاں سے سمندر کا نظارا بھی کیا جاسکتا ہے جبکہ ان کے گھر کی قیمت تقریباً 200 کروڑ ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: