حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔
ای
سی ایل فہرست میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی
زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز
پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
حکومت
نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر امتیاز
شیخ، سہیل انور سیال اور ڈنشا ایچ انکل سریا،مکیش چاؤلہ،حسین لوائی،بلال
شیخ سمیت دیگر کے ناموں کو بھی ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔
فہرست میں بلاول بھٹو زرداری کا نام ستائیسویں اور فریال تالپور کا نام چھتیس ویں نمبر پر ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فہرست میں ایک سوپچپن ویں نمبر پر
اورقائم علی شاہ کا نام فہرست میں ایک سو انتیس ویں نمبرپر موجود ہے۔
ای
سی ایل فہرست میں سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا
،، عبدالغنی مجید، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی کے نام
بھی شامل ہیں ۔
ایک سوبہتر افراد کی فہرست میں قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود کا نام اوراومنی گروپ کے 10 افراد کے نام موجود ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز 172 افراد کے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
Source- https://jang.com.pk/news/591892-government-releases-list-of-172-suspects-placed-on-ecl
اس
سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے
سربراہ احسان صادق نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی اور مذکورہ ناموں
کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔
0 comments: