پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کیلئےدرخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر درخواست کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں جمع کرائی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہےکہ آصف علی زرداری نیو یارک میں
اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی
تفصیلات میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ درخواست کے ساتھ آصف زرداری کی پراپرٹی کی دستاویزات بھی جمع کروائی ہیں، آصف زرداری نے جائیداد کا قانونی دستاویزات میں ذکر نہیں کیا۔
خرم شیر زمان کاکہا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش ہے جائیداد کی تحقیقات کی جائے اورآصف زرداری کو اسمبلی سے نااہل کیا جائے۔
واضح رہےکہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔
0 comments: