علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم خریدلی
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلئے ہیں۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ لاہور میں ہوئی، جس میں علی ترین نےتقریبا 73 کروڑ روپے
میں ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے حقوق ملتان کنسورشیم نے 7 سال کے لیے حاصل کیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی ترین نے کہا تھا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی فرنچائز کیلئے 4 ملین کی بولی لگانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ بولی کی رقم 5 ملین سے زیادہ کی ہوگئی ہے اور 7 ملین کی افوائیں گردش کر رہی ہیں لہذا وہ اب اپنی بولی پر دوبارہ سوچ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں ملتان کا نام برقرار رکھیں گے۔
0 comments: