نازیبا وڈیو پر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا مبینہ طور پر گرفتار

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:01:00 AM -
  • 0 comments
یف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی کے رہائشی کو نازیبا ویڈیو اور تصاویر کی آڑ میں لاہور کی لڑکی کو شادی کے لیے بلیک میل  کرنے پر لاہور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سابئر کرائم ونگ کو باغبان پورہ کی زرینہ نامی  لڑکی نے درخواست دی تھی کہ کراچی کا لڑکا عارف دوستی کی آڑ میں اسے بلیک میل کر رہا ہے، شادی نہ کرنے پر نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم نے عارف کو زرینہ کے ذریعے کراچی سے بلوایا اور لاہور ریلوے اسٹیشن سے  گرفتار کرلیا، عارف لاہور شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کو بھی کراچی سے ساتھ لایا جنہیں ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کے بعد واپس کراچی روانہ کر دیا۔
ایف آئی اے نے سائبر کرائم نے عارف کے خلاف سابئر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا اور اس کے قبضے سے زرینہ کی  نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: