پنجاب: کرشنگ نہ کرنیوالی شوگر ملوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:51:00 PM -
  • 0 comments

پنجاب حکومت نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیرخوراک، سیکریٹری خوراک اور کین کمشنر کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے کے بعد شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں، شوگر ملیں نہ چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، تحریک انصاف کی حکومت کسانوں کے ساتھ ہے، گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی، وزن میں
   کٹوتی کی شکایت پر بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا۔

 source.https://jang.com.pk/news/588682-americas-wealthiest-celebrities-2018





Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: