بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور اُنکی صاحبزادی سونم کپور حقیقی
زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور اور سونم کپور نے اپنے ٹوئٹر اور
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو
ایسا لگا کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے ۔
فلم کا آفیشل ٹریلر 27دسمبر کو ریلیز کی جائیگا۔
شیلے چوپڑا کی
ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو
ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپورپہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر
ہو نگے ۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں جوہی چانولہ اور راج کمار راؤ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا یکم فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
Source- https://jang.com.pk/news/591228-ek-ladki-ko-dekha-toh-aisa-laga-first-poster
0 comments: