ن لیگی رکن قومی اسمبلی افضل ندیم کھوکھر کو زمینوں کے قبضے کے کیس میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس
کے مطابق افضل ندیم کھوکھر کے خلاف شہری کی اراضی پر قبضہ کا مقدمہ تھانہ
نواب ٹائون میں برطانیہ میں مقیم محمد علی ظفر کی مدعیت میںدرج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کئی سال قبل طارق محمود نامی شخص سے 34 مرلہ
زمین خریدی تھی ، اب اس جگہ پر افضلکھوکھر کی رہائشگاہ ،کھوکھر پیلس بن چکا
ہے ، عدالت نے حکم دیا تھا جس کی بھی زمین پر قبضہ ہے وہ متعلقہ پولیس
آفیسرز کو درخواست دے۔لندن میں مقیم ہونے کے باعث نہ آنے پر کیس لڑنے
کےلیے مختار عام فیض احمد نامی شخص کو دے رہا ہوں۔
اس سے پہلے سپریم کورٹ نے شفیع کھوکھر کو ڈی جی اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا تھا۔
Source- https://jang.com.pk/news/590889-mna-afzal-nadeem-khokhar-arrested
0 comments: