سپریم کورٹ آف پاکستان نے گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں سابق وزیر صدیق کانجو کے بیٹے امین کانجوکو کمرہ عدالت سے گرفتار کر ا دیا۔
چیف
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق وزیر صدیق کانجو کے بیٹے امین
کانجو کی جانب سے بچیوں پر تشدد کے کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران بچیوں
کی والدہ شہناز اور والد رفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔عدالت نے صدیق
کانجو کے بیٹے امین کانجو کو بھی طلب کر رکھا تھا۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ امین کانجو نے اُنکی بیٹیوں یاسمین اور
صائمہ پرچوری کا الزام عائد کیا اورمحبوس کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ امین کانجو کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے۔
Source- https://jang.com.pk/news/590892
0 comments: