ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'الہ دین کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ہیں ۔
ہدایتکارGuy
Ritchieکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن
کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر
آسمانوں پر سفر کرتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو
یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش
پوچھتا ہے ۔
غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ
دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی
اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی
فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔
فینسٹی اور ایڈونچر سے
بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت آئندہ سال24مئی کو
سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
Source- https://jang.com.pk/news/590873-aladdin-new-clips
0 comments: