سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جا رہاہے 25 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:51:00 PM -
  • 0 comments
لاہور: 
سابق وزیراعظم نوازشریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جارہا ہے، نواز شریف سخت سیکیورٹی میں بے نظیر ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور روانہ کردیا گیا ہے، نواز شریف کے ہمراہ نیب کی ٹیم بھی موجود ہے۔
گزشتہ روز احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا، عدالت نے نوازشریف کو  فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے رات اڈیالہ جیل روالپنڈی میں گزاری جہاں انہیں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا گیا اور 6 اہلکار رات بھر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

Source- https://www.express.pk/story/1476870/1/

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: