فواد اور ماہرہ کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر ریلیز 24 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:50:00 PM -
  • 0 comments
فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم '’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
 بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر مکمل طور پر ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہے جس میں فواد خان 'مولا جٹ اور حمزہ علی عباسی 'نوری نتھ کے کردار میں پرفیکٹ نظر آئے۔
لالی ووڈ میں 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کو آج تک پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ماضی کی فلم میں لیجنڈری اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب ان کی جگہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی لیں گے جب کہ فلم میں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ فلم اگلے برس عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Source- https://jang.com.pk/news/590505-the-legend-of-maula-jatt-trailer

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: