شاہی خاندان کے سینئر رکن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ طلال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اتوار 23 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:58:00 AM -
  • 0 comments
سعودی شاہی خاندان کے سینئر رکن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ طلال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ طلال کی عمر 87 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز (مرحوم) کے فرزند تھے جب کہ ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد تھے۔
شہزادہ طلال 1960ء میں بیرون ملک چلے گئے تھے اور کافی عرصے بعد وطن لوٹے تھے، وہ سعودی شاہی خاندان میں اصلاحات کے خواہش مند تھے جب کہ ان کا شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ شاہی رکن میں ہوتا تھا۔
شہزادہ ولید نے والد کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کے لیے اتوار سے منگل
  کے دوران بعد نماز مغرب سے عشا تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔

Source.https://www.express.pk/story/1473640/10/





Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: