اردوزبان کے عظیم ترین شاعرمرزا اسد اللہ خاں غالب کی آج 221ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
مرزا
غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ 5 سال کی عمر میں والد کی
وفات کے بعد غالب کی پرورش چچا نے کی تاہم 4 سال بعد چچا کا سایہ بھی ان کے
سر سے اٹھ گیا۔
مرزا غالب کی 13 سال کی عمرمیں امراء بیگم سے شادی ہوئی جس کے بعد انہوں
نے اپنے آبائی شہرکو خیرباد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیارکرلی۔
غالب
شروع میں فارسی میں شاعری کرتے تھے اوراُس زمانے میں ’’اسد‘‘ ان کا تخلص
تھاتاہم آگرہ سے دہلی آبسنے کے بعد انہوں نے اردو میں بھی شاعری کی۔
مرزاغالب
کا خاص کمال یہ تھا کہ وہ زندگی کی سچائی اورانسان کی نفسیات کو گہرائی
میں جاکر اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے اپنے اشعار میں بیان کردیتے
تھے۔
مرزاغالب پر کافی فلمیں بھی بنائی گئی جیسا کہ 1954 میں فلم
’مرزا غالب‘ بنی جس کا اہم کردار بھرت بھوشن نے ادا کیا۔ بھارتی حکومت نے
قومی بہترین فلم اعزاز کا سلسلہ اسی سال سے شروع کیا اور پہلا ایوارڈ اسی
فلم کو دیا گیا۔
سن1988 میں فلمی شاعر اور بھارتی ادیب و دانشور
گلزار نے بھی ’مرزا غالب ‘ کے نام سے ایک ٹی وی سیریل بنایا جس میں غالب کا
کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا۔
غالب پرآج تک بے شمار کتابیں
لکھی گئیں جن میں ’دیوان ِ غالب‘،’آپ کے خطوط‘،’شرح دیوانِ غالب‘، ’کلیات
مکتوبات ِ فارسی غالب‘ وغیرہ شامل ہیں۔
مرزا غالب اردو شاعری کا ایسا اثاثہ تھے جو ساری زندگی’ خرچ‘ کرنے پر بھی شاید ختم نہ ہو۔
غالب 15 فروری 1869 کو دہلی میں جہانِ فانی سے کوچ کرگئے لیکن جب تک اردو زندہ ہے ان کا نام بھی قائم و دائم رہے گا۔
Source- https://jang.com.pk/news/591586-mirza-ghalib-221th-birthday
0 comments: