وفاقی وزیرعلی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکامیں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز سامنے لے آئے۔ 22 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:01:00 AM -
  • 0 comments



وفاقی وزیرعلی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکامیں مبینہ جائیدادوں کی دستاویز سامنے لے آئے۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے مطابق شریف خاندان کی گمنام جائیدادوں کی طرح آصف زرداری کی خفیہ جائیدادوں کا بھی سراغ ملنے لگا۔

وفاقی وزیر میری ٹائم علی حیدر زیدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر کی امریکا میں مبینہ جائیدادوں کے حوالے سے مبینہ دستاویز شیئر کی ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دستاویز کے مطابق 524 ایسٹ، سٹریٹ 72، اپارٹمنٹ 37F نیویارک کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام واضح ہے 

انہوں نے ان مبینہ دستاویزات کو پارٹی رہنما خرم شیر زمان کے اکاؤنٹ پر ٹیگ کیا ہے اور سابق صدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی دائر کردہ درخواست کے لیے مزید معلومات قرار دیا ہے۔
واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جو انہیں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کی۔
 Source.
 https://jang.com.pk/news/589827



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: