امیر کو شاندار گھر اور غریب کی لا ش کو بھی ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں۔ 22 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:16:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد: 
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں امیر کو شاندار گھر اور غریب کی لاش کو بھی ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں۔
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وزرا کالونی میں سرکاری رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ فواد چوہدری نے اس معاملے پر ایک ٹوئٹ شیئر کرائی جس میں ان کی اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 پھر فواد چودھری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اگر آپ طاقتور اور امیر ہیں تو جمہوریت کے مفاد میں نہ صرف آپ کے شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائے گا بلکہ آپ حکومت کا آڈٹ بھی کریں گے، لیکن اگر آپ غریب ہیں تو عبرت کیلیے ہتھکڑی لگی کو لاش کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں گرفتار سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد جاوید انتقال کرگئے تھے اور ان کی ہتھکڑیوں و زنجیروں میں جکڑی لاش کی تصویر وائرل ہوگئی تھی۔
پروفیسر محمد جاوید کے انتقال اور لاش کی بے حرمتی پر عوام خصوصا سوشل میڈیا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب اور آئی جیل پنجاب کو اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔
source.
 https://www.express.pk/story/1472967/1/








Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: