شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی خاطر پریانکا کا ایک اور استقبالیہ۔ 22 دسمبر 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:12:00 AM -
  • 0 comments
گر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ گزشتہ روز ممبئی میں ہونے والے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کے استقبالیے کے بعد ان کی کی شادی کی تمام تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ہیں تو آپ غلط ہیں۔
بھارت میں تین بڑی استقبالیہ تقریبات کے بعد پریانکا چوپڑا نے امریکا میں ایک اور استقبالیے کی تیاری کر لی جس میں ان کی سہیلی میگھن کی بھی شرکت متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہنی مون کے بعد پریانکا ’ اسکائی از پنک ‘ کی شوٹنگ کیلئے ممبئی جائیں گی جس کے بعدلاس اینجلس میں امریکی دوستوں کو استقبالیہ دیں گی۔
 پریانکا کے امریکی دوستوں کی فہرست میں شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل شامل ہیں جو حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے پریانکا کی شادی میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔

اس سے قبل پریانکا تین استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کر چکی ہیں جس میں سے ایک ممبئی اور ایک دہلی میں انجام پائی جبکہ گزشتہ روز ممبئی کے تاج لینڈز ہوٹل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی وڈ فلمی ستاروں سمیت نامور شخصیات شریک ہوئیں۔ 

Source.https://jang.com.pk/news/589836

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: