کراچی:
آج یعنی 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی رات پورے سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ کل ہفتے کا دن پورے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔
فلکیاتی اداروں کے مطابق آج رات زمین کے شمالی نصف کرے (Northern
Hemisphere) میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور کل سال کا مختصر ترین دن
ہوگا، جبکہ جنوبی نصف کرے (Southern Hemisphere) میں سال کی مختصر ترین رات
اور طویل ترین دن ہوگا۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23
دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔ اس سال یہ موقع آج رات (21 دسمبر کی رات)
آرہا ہے۔
واضح رہے کہ وہ موقع جب شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہو، اسے
فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما (winter solstice) یا ’’انقلابِ
شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔ البتہ اس حوالے سے ایک عام
غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقعے پر زمین کا سورج سے
فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؛ ایسا نہیں ہوتا۔
Source.
https://www.express.pk/story/1472614/508/
0 comments: