• Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:39:00 AM -
  • 0 comments

سرگودھا یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر میاں جاوید کی ہتھکڑی پہنے ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے؟ نیب، جیل انتظامیہ یا اسپتال حکام؟متعلقہ حکام ایک دوسرے پر ذمے داری ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ میاں جاوید کو 2 ماہ قبل صحت مند حالت میں جیل بھجوایا تھا، موت جیل کسٹڈی میں سروسز اسپتال لاہور میں ہوئی۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میاں جاوید کو زندہ حالت میں اسپتال روانہ کیا گیا۔
اسپتال کے پولیس چوکی انچارج کے مطابق میاں جاوید کو اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہو چکے تھے، ہتھکڑیاں کھولنے کے لیےکافی دیر پولیس اہلکاروں کو ڈھونڈتے رہے۔
پروفیسر میاں جاوید کی موت کیسے ہوئی اس سلسلےمیں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر جاوید کی پراسرار موت اور میت کو ہتھکڑیاں لگی تصاویر سے لوگوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے۔
حکام کاکہناہےکہ پروفیسرکاانتقال جیل میں دل کادورہ پڑنےسےہوا۔
کیمپ جیل میں بند میاں جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کیس میں نیب کے زیر تفتیش تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی جیل شاہد بیگ نے واقعے کی انکوئری کا حکم دے دیا ہے اور ڈی آئی جی جیل ملک مبشر سے دو روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بھی ڈی جی نیب اور آئی جیل خانہ جات پنجاب کو طلب کر لیا۔

Source. https://jang.com.pk/news/589837

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: