پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:35:00 AM -
  • 0 comments
15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد
لاہور ہائیکورٹ نے 15 سال سے کم عمر بچوں کی گھریلو ملازمت پر پابندی عائد کر تے ہوئے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف قانون سازی کا حکم دیدیا ہے۔
جسٹس جواد حسن نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شیرازذکاء ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر  درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قیام پاکستان سے اب تک گھریلو ملازمین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو گھریلو ملازمین پرتشدد کے خلاف قانون سازی کاحکم دیا اور ہدایت کی کہ پنجاب حکومت گھریلو ملازمین کی تنخواہیں طے کرے گی۔
کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت میں ڈومیسٹک ورکرز بل 2018 کا مسودہ بھی پیش کیا گیا۔
دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ کسی بھی گھریلو ملازم سے 8 گھنٹے سے زائد مشقت نہیں کرائی جائے گی اور ان کے مسائل کےحل کے لیے کمیٹی اور خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گھریلو ملازمین کےمجوزہ قانون میں 15 سال سے کم عمر ملازم رکھنے پر پابندی خوش آئند ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: