کیا پنجاب میں ڈمی وزیرِ اعلٰی لایا جائے گا۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:56:00 AM -
  • 0 comments
پی ٹی آئی کا زبر دست امتحان شروع ہے۔   اس نے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ .مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ کیلئے فیصلے کرنے ہیں۔ اور دوسری طرف نمبر گیم کو قابو میں رکھنے  کی تلوار جو مرکز اور پنجاب اسمبلی میں لٹکتی رہے گی۔ پنجاب  کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے تحریکِ انصاف کے طاقتور گروپس کے درمیان کھینچا تانی بھی ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔ 
شاہ محمود قریشی اپنے آپ کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے مضبوط امید وار کی حیثیت سے پیش کر تے رہے ہیں ۔ جہانگیر ترین کے نا اہل ہو جانے کے بعد ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ان کے راستے کی ساری رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ لیکن ان کی بد قسمتی اور تحریکِ انصاف کی خوشقسمتی کہ  وہ پنجاب اسمبلی کی نشست ہارنے کی وجہ سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے اہل نہیں رہے۔
شاہباز شریف کی جگہ بہتر طور پر کور کرنے کیلئے تحریکِ انصاف کے پاس انتہائی با صلاحیت  اور فعال امیدوار جہانگیر ترین کی شکل میں موجود تھا۔ بدقسمتی سے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کی وجہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار نہیں رہے۔ 
جہانگیر ترین نے اسحٰق خان خاکوانی کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوایا تھا لیکن وہ بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ ہار گئے
علیم خان بھی پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار  ہیں  ۔عمران خان نےاس بارے میں کوئی اظہار نہیں کیا لیکن ان کا جھکائو علیم خان کی طرف واضح دکھائی دے رہا تھا۔ عمران خان انہیں کے گھر آتے تھے ، ان کے دفتر میں ہی  بیٹھتے تھے ۔ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ بھی  زیادہ تر انہیں کی رائے کے مطابق جاری کیئے گئے۔  جہانگیر ترین کا وزن بھی انہیں کے پلڑے میں ہے۔ لیکن نیب کیسز کی وجہ سے  ان کیلئے بھی رکاوٹیں موجود ہیں۔
تو اس صورتِحال میں جبکہ دونوں بڑے گروپوں کے پاس اپنے امیدوار نہیں ہیں تو پھر کوئی ڈمی امیدوار لا یا جا سکتا ہے جو اصل امیوار کا فیصلہ ہونے تک کام چلائے

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: