ناشپاتی مشہورِ عام پھل ہے،جولائی ، اگست میں مارکیٹ میں نظر آتا ہے۔
رنگ ۔ سبز ، زرد ,بھورا
ذائقہ ۔ شیریں چاشنی دار
مزاج ۔ سرد تر بدرجہ دوم
افعال و استعمال
ناشپاتی غذائی ریشے کا بہت بہتر اور متاثر کن ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ وٹامنز اور منرلز کا خزانہ ہے اور آپ کے جسم کو صحت مند رکھتی ہیں۔
ایک بڑے سیب میں 5.4 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ ناشپاتی میں 7.1 گرام فائبر ہوتا ہے۔ فائبر بہتر صحت کیلئے بہت مفید ہے
فائبر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے۔
ناشپاتی دیر سے ہضم ہوتی ہے اس لیئے بھوک دیر سے محسوس ہوتی ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے ناشپاتی کا ناشتے کے ساتھ روزانہ استعمال بہت فائدہ مند ہے۔
جگر کی گرمی اور اور پتھری کو دور کرتی ہے ۔ بخاروں میں پیاس کو دور کرتی ہے۔
خود دیر سے ہضم ہوتی ہے لیکن غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اعضا کو قوت دیتی ہے۔ بدن کو فربہ کرتی ہےاور فرحت بخشتی ہے،
کشمیر کی ناشپاتی قبض کشا ہونے کے ساتھ ساتھ دافع امراض جگر ہے۔ مریضوں کیلئے زیادہ مفید ہے۔
0 comments: