جنون کو لکھ لکھ مبارکاں

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:08:00 AM -
  • 0 comments

 کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے۔
جنون کی یہ فطرت  ہے کہ وہ ا پنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو نیست و نابود کر دیتا ہے  اور جب جنون کے ہاتھ میں بلا اور وہ بھی خان کا بلا آجائے تو پھر مخالفوں پر اسی طرح قیامت برپا ہوتی ہے جیسے 25 جولائی کو نون لیگ پر ہوئی ۔ جب جنون کا بلا چلا تو نون کے شیر کو بلی بنتے دیر نہیں لگی ۔ 
 اللہ تعالیٰ نے شریف خاندان پر اپنی  نعمتوں کی بارش کی وہ 35 سال؛ تک اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ اپنے اقتدار کو پختہ کرنے کیلئے ہر حربہ اور واردات  کرتے رہے۔ میاں نواز شریف دو مرتبہ پاکستان کے وزیرِ اعظم بن چکے تھے اگر تیسری مرتبہ خود وزیرِ اعظم بننے کی بجائے  اپنی پارٹی میں سے ہی کسی اور کو موقع دیتے  تو اس قدر نہ بے عزت ہوتے اور نہ اڈیالہ جیل میں ہوتے۔ پاکستان  کے اقتدار کو انہوں نے وراثت سمجھ لیا تھا اور اپنے بعد اپنی اولاد کو یہ وراثت منتقل کرنے کا پکا بندوبست کر رہے تھے۔ غرور کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے ۔اپنے آپ کو حکمران خاندان سمجھنے والے اپنے لیئے  اربوں روپے کے محلات تعمیر کرنے والے آج اڈیالہ جیل کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی 22 سالہ محنت کو پزیرائی بخشی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مرکز  کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے میں تحریکِ انصاف کی حکومت بنے گی۔ 
الیکشن میں تحریکِ انصاف کی شاندان کامیابی پاکستان  اور پاکستانی عوام کیلئے بہت بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ پاکستان کی غریب عوام کیلئے ترقی کے امکانات پیدا ہو ں گے۔ اداروں کی کارکردگی بہتر ہوجائے گی۔
تمام پاکستانی بھائی بہنوں کو یہ شاندار تبدیلی مبارک ہو۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: