جا من BLACK PLUMS

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:02:00 AM -
  • 0 comments
مشہورِ عام درخت ہے۔ گرمیوں کے موسم میں پھل لگتا ہے ۔ جامن برسات کے شروع ہونے کے ساتھ  مارکیٹ میں نظر  آنا شروع  ہو جاتا ہے او برسات  ختم ہو نے کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے ۔ پاکستان اور ہندوستان میں تقریباً ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ جامنی رنگ کا یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیوں کو چھپائے ہوئے ہے۔
رنگ ۔ اودا سیاہ
ذائقہ ۔ قدرے شیریں اور کھٹا۔
مزاج  ۔ سرد و خشک درجہ دوم
غذائی اہمیت ۔ جامن کے ایک 100 گرا م قابلِ خوردنی حصے میں  83.7٪ رطوبت، 0.7 ٪ پروٹین،  0.3 ٪ فیٹ ، 0.4٪ معدنی اجزا، 0.9 ٪ غذائی ریشے یا فائبر اور 14٪ کاربو ہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔
معدنی اور حیاتینی اجزا میں  کیلشیم 0.02٪ فاسفورس 0.01٪ ،آئرن 1.0 ٪ پائی جاتی ہے۔
افعال و استعمال
1 ۔ جامن ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے مفید پھل ہے۔  مقامی اور دیسی طریقہ علاج میں  جامن ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک روائتی دوا ہے۔ کیونکہ یہ لبلبہ پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ خاص طور  پر ذیا بیطس  ٹائپ ٹو کے مریضوں کیلئے۔ جامن کا گودا اور گٹھلیاں دونوں ذیابیطس کیلئے مفید ہیں۔  اس کی گٹھلیوں میں ایک گلوکوز جمبولین ہوتا ہے ، جس کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ نظامِ ہضم کے دوران  نشاستے کو شوگر میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔
2 ۔ جامن کو خشک کرکے پیس کر سفوف بنا لیں ۔ بقدر تین ماشہ روزانہ  تین یا چار بار تازہ پانی سے استعمال کرنے سے  شوگر کی مقدار پیشاب میں کم  کرتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ 
3 ۔ بنگال میں شوگر کے مریضوں کو جامن اور آم کا رس مساوی الوزن ملا کر پلانے کا عام رواج ہے،کیونکہ اس ترکیب سے آم کی مضرت رفع ہو جاتی ہے۔ یہ مشروب پیاس بجھاتا ہے اور عمدہ غذا کا کام دیتا ہے۔
4۔ جامن مقوی جگر و معدہ ہے۔ جوشِ خون اور صفرا کو تسکین دیتا ہے۔ 
5۔ اسہال، گیسٹرو۔ اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے جامن کا سرکہ بہت مفید ہے اور صدیوں سے قابلِ اعتماد ہے۔ 
جامن  بھوک کو بڑھاتا ہے اور حرارت کو تسکین دیتا ہے۔
6 ۔ وٹا من سی کی کمی کو دور کرتا ہے اور خون کی کمی کی صورت میں بھی مفید ہے۔ 
7۔ جامن خونی بواسیر کو دور کرنے کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ 
لو لگنے کی صورت میں جامن کھانے سے لو کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔پیشاب کی جلن دور کرنے کیلئے بھ جامن بہت مفید ہے۔
8 ۔ منہ کے چھالے دور کرنے کیلئے جامن بہت مفید ہے۔ 
9 ۔ کمزور معدہ کے  افراد جنہیں کھانا کھانے کے فوراً بعد اجابت ہو جاتی ہے ایسے افراد کیلئے جامن بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے جامن کا سرکہ بھی مفید ہے۔ 
10 ۔ جامن کی چھال کا جوشاندہ پرانے اسہال اور پیچس کیلئے مفید ہے۔ گلے آنے اور پھولے ہوئے مسوڑھوں کیلئے اس کی کلیا اور غرارے کرنا بہت نفع بخش ہے۔
11۔ جن لوگوں کو مثانہ کی کمزوری کا عارضہ ہو  اور رات کو خوابِ بد سے یا بغیر خواب کے احتلام ہو جاتا ہو ان کو جامن کی گٹھلی کا سفوف تین تین ماشہ تازہ پانی کے ساتھ صبح شام استعمال کرنا  بہت نفع بخش ہے۔ 
12 ۔ جن لوگوں کا مادہ تولید پتلا ہو اور ذرا سی تحریک سے خارج ہوجاتا ہو  وہ چارماشہ جامن کی گٹھلیوں کا سفوف ہر روز شام کے وقت گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اس سے مادہ تولید گاڑھا بھی ہوتا ہے اور بڑھتا بھی ہے۔
13 ۔ جامن قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔ بلڈ پریشر کو نارمل کرتا ہے۔ ہڈ یوں کو مضبوط کرتا ہے۔ انفیکشن ختم کرتا ہے۔ دل کی بیماریوں سے محفوظ کرتا ہے۔



Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: