لوکاٹ Loquat

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:08:00 AM -
  • 0 comments
لوکاٹ مشہور پھل ہے۔ یہ بہت رسیلا خوشذائقہ اور مزیدار پھل ہے ۔اس کا درخت امرود کے درخت کے برابر ہوتا ہے۔ لوکاٹ کی شکل ناشپاتی سے ملتی ہے۔  پھول اور پھل گچھوں میں لگتے ہیں ۔ ایک گچھے میں پانچ سے لیکر 20 تک پھل لگتے ہیں۔ ہر پھل میں تین سے لیکر پانچ تک برائون بیج ہوتے ہیں۔ بیج مختلف زہریلے الکا لوائڈ پر مشتمل ہوتے ہیں جنہیں کھانے سےجان لیوا علامات جیسے قے، سانس اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔
لوکاٹ کا اصل وطن چین ہے ۔ ہندوستان میں لوکاٹ انگریز لیکر آئے تھے۔
رنگ ۔ گہرا زرد
ذائقہ ۔  ترش و شیریں 
مزاج ۔ سرد درجہ دوم و تر درجہ دوم
افعال و استعمال
1 ۔ پیاس بجھاتا ہے ۔ صفرا اور خون کی حدت کو کم کرتا ہے۔ موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ صفراوی اور خونی بیماریوں میں مفید ہے۔
2 ۔ مصفٰی خون ہے اور گرمی دانوں کیلئے مفید ہے۔
3 ۔ پیاس کی شدت ، متلی، اور قے کیلئے لوکاٹ کا شربت بہترین اور مفید چیز ہے۔
4 ۔ لوکاٹ میں وٹامن اے کافی مقدار میں پائی جاتی ہے  جسکی وجہ سے یہ بصارت اور دانتوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔
5 ۔ سو گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز ہوتی ہیں  اور وزن کم کرنے کیلئے  مفید ہے۔
6 ۔ ذیا بیطس کے مریض بھی لوکاٹ کا پھل استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی۔
7 ۔ امراض، قلب کے مریضوں کو لوکاٹ کا پھل دل کو راحت اور سکون بخشتا ہے۔
8 ۔ بواسیر کے مریضوں کیلئے لوکاٹ بڑی نعمت ہے۔ بواسیر کے مریض زیادہ سے زیادہ لوکاٹ استعمال کریں۔
لوکاٹ کے پتوں سے تیار کردہ ہربل چائے متلی قے، ڈائریا اور ڈپریشن کیلئے مفید ثابت ہوئی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: