خشخاش POPPY SEEDS

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:15:00 AM -
  • 0 comments
پوست کے اندر سےجو نہایت باریک بیج نکلتے ہیں  ان کو خشخاش کہتے ہیں۔
رنگ ، سفید اور سیاہ  دو قسم کی ہوتی ہے لیکن زیادہ تر سفید خشخاش استعمال ہو تی ہے۔ خشخاش سیاہ تمام افعال میں خشخاش سفید کے مشابہ مگر اس سے قوی ہوتی ہے۔ 
ذائقہ ۔ ہھیکا قدرے شیریں۔
مزاج ۔ سرد درجہ دوم ۔ تر درجہ اول
مقدار خوراک ۔ ایک ماشہ سے تین ماشہ
افعال و استعمال
1 ۔ خشخاش صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ اس میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، اور آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے غذائی فائبر 25٪ تک ہوتا ہے۔ 
2 ۔ خشخاش دماغ کو طاقت بخشتی ہے۔ دماغ کی کار کردگی اور صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے کیونکہ کیلشیم اور آئرن کی موجودگی دماغ کیلئے فائدہ مند ہے۔
3 ۔ خشخاش جلد کی انفیکشن کیلئے بہت مفید ہے کیونکہ اس میں دافع سوزش مرکبات موجود ہیں۔ خشخاش میں چند قطرے لیموں کا   پانی ملا کر پیسٹ تیار کرلیں اورمتاثرہ جلد پر لگائیں ، جلد کی سوزش رفع ہو جائے گی اور درد سے نجات مل جائے گی۔
4 ۔ خشخاش ہڈیوں کی نشو نما کیلئے فائدہ مند ہے۔خشخاش میں کیلشیم اور فاسفورس کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کیلئے بہت مفید ہیں۔
5 ۔ خشخاش درد کو دور کرتی ہے ۔ اس کو پیس کر پانی ملا کر پیسٹ بنا کر متا ثرہ جوڑوں پر لگائیں ۔سوزش اور درد سے نجات مل جائے گی۔
6 ۔ خشخاش میں لینولئیک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔
7 ۔ خشخاش جسم پر ٹھنڈک کے اثرات مرتب کرتی ہے جس سے منہ کا السر ختم ہو جاتا ہے۔خشخاش پیس کر اسم میں برابر یا حسبِ ضرورت چینی ملا کر چھوٹی چمچ کھا لیا کریں السر سے نجات مل جائے گی۔
8 ۔ اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی وجہ سے انسان کو بہت سی بیماریوں محفوظ رکھتی ہے۔
9 ۔ خواب آور ہے۔ اعضا کو شل اور سست کرتی ہے۔ پتلے مواد کو پختہ کرتی ہے۔
10 ۔ پھیپھڑوں اور آنتوں کے جریانِ خون کو بند کرتی ہے۔
خشک کھانسی کو دور کرتی ہے۔ سینے اور حلق کی خشکی کو زائل کر دیتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: