دھنیا باورچی خانے کی زینت اور مسالوں کا عام جزو ہے سبز دھنیا سالن کی شان اور لزت بڑھاتا ہے ۔ خشک اورسبز
دھنیا دونوں طرح پوری دنیا میں رغبت سےاستعمال کیا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں جو خواص رکھے ہیں ان سے اکثر لوگ واقف نہیں ہیں۔ دھنیا کے اسقدر طبی فوائد ہیں کہ انسان جان کر حیران رہ جاتاہے کہ اس عام سی چیز میں اس قدر طبی خزانے موجود ہیں۔

مزاج ۔ سرد درجہ دوم ،خشک درجہ دوم
ذائقہ ۔ پھیکا اور خوشبودار
مقدار خوراک ۔ 5 ماشہ سے 6 ماشہ
دھنیا کے متعلق عام طور پر یہ مشہور ہے کہ یہ مردانہ طاقت
کو نقصان پہنچاتا ہے یہ بالکل غلط ہے۔ کوئی بھی چیز اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کی جائے تو وہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے ۔
دھنیا دوا کے طور پر استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دھنیا کو باریک پیس لیں اور اس میں برابر مقدار میں مصری یا چینی ملا لیں۔ چھوٹی چائے والی چمچ نصف یا پوری صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں اور بے شمار فوائد حاصل کریں۔

افعال و استعمال
دھنیا کے بیجوں میں 11.2٪ رطوبت،41.1 ٪ پروٹین،16.1٪ چکنائی،4.4٪ معدنیات،32.6٪ ریشے،اور 21.6 ٪
کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔
دھنیا میں پائے جانے والے معدنی اور حیاتینی اجزا میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن کیروٹین،تھایامین اور نایا سین وغیرہ شامل ہیں۔ 100 گرام دھنیا کی غذائی صلاحیت 288 کیلوریز ہے۔
1 ۔ دھنیا میں بہت زیدہ غذائی اجزا موجود ہیں۔ دھنیا کے پتے محرک اور مقوی ہوتے ہیں۔ یہ معدے کو تقویت دے کر اس کا فعل بہتر بناتے ہیں۔ریاح دور کرتے ہیں رطوبتوں کا اخراج بڑھاتے ہیں ۔ پیشاب میں اضافہ کرتے ہیں ، بخار کی شدت کو کم کرتے ہیں۔
2 ۔ دھنیا کے بیج بخار کم کرکے ٹھنڈک کا احساس بڑھاتے ہیں۔ دھنیے کا جوس وٹامن اے ، وٹامن بی ون ، بی ٹو اور آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔
3 ۔ دھنیا کا استعمال سانس کی نالیوں سے بلغمی مواد خارج کرتا ہے اور تشنجی عوارض کا تدارک کرتا ہے۔
4 ۔ اندرونی طور پر مفرح، کاسر ریاح ، مقوی دل و دماغ ہے۔
بخارات دماغ کی طرف چڑھنے سے روکتا ہے۔خفقان اور وسواس دور کرتا ہے۔
5 ۔ معدہ کو تقویت دیتا ہے اور دستوں کو بند کرتا ہے۔
6 ۔ دھنیا بیرونی طور پر مسکن تاثیر رکھتا ہے۔اس کی کلی منہ کے جوش اور گلے کے درد کیلئے مفید ہے۔ سبز دھنیا کا پانی آنکھ میں ٹپکانے سے چیچک کا آبلہ آنکھ میں نہیں پڑتا۔
7 ۔ بھنے ہوئے دھنیا کا سفوف بنا کر نفخ شکم، بد ہضمی اور کثرتِ شہوت کو دور کرنے کیلئے کھلاتے ہیں۔
8۔ دھنیا ذیابیطس کو روکتا ہے۔
9۔ دھنیا کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ بلڈ پریشر کو اعتدال پر لاتا ہے۔
10 ۔ ڈپریشن اور بے چینی ختم کرتا ہے اور فرحت لاتا ہے۔
11۔ بینائی کو تقویت دیتا ہے۔ آنکھوں میں پانی کو ختم کرتا ہے۔
12۔ آدھے سر کے درد کو ختم کرتا ہے ۔ ماہواری کی زیادتی
کو دور کرتا ہے۔
13۔ احتلام اور اور زکاوتِ حس کے امراض سے نجات دیتا ہے۔

0 comments: