Pakistan Ko chalnay Do. Zahoor Ul Haq 19 march 2018

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:07:00 AM -
  • 0 comments
           ہو صداقت کیلئے جس دل میں مرنے کی تڑپ  ۔۔ 
               پہلے اپنے پیکرِ خاکی میں جاں پیدا کرے

پا کستان کو چلنے دو

مفاد پرستوں نے پا کستان کو بیڑیاں پہنا کر70 سال سے  یرغمال کیا ہوا ہے اور پاک وطن کو ایک قدم بھی چلنے نہیں دے رہے۔ 
اقتدار عوام کی امانت ہے عوام کو بااختیار کرو اور انکے بنیادی حقوق بحال کرو۔ عراق، لیبیا، مصر، شام ، فلسطین اورکشمیر کے حالات سے عبرت پکڑو ۔ صدام حسین،کرنل قذافی اور  شاہ ایران کے انجام کو یاد کرو۔
آپ  تسلی رکھیں اگر مذکورہ ڈکٹیٹر اور شاہنشاہ تمام وسائل اور دولت کے انباروں کے باوجود نہیں بچ سکے تو تم بھی نہیں بچ سکوگے۔ 
تمہارے پاس سلامتی کا صرف ایک راستہ ہے وہ یہ ہے کہ بد اعمالیوں اور لوٹ مار سے توبہ کر یں ۔غریب عوام کا لوٹا ہوا مال واپس کردیں ۔
ایک دوسرے کے خلاف سازشیں ختم کر دیں ۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔
کوئی اچھی بات مخالف کے منہ سے بھی نکلے تو اس پر دھیان ضرور دینا چاہئیے۔ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج ، عدلیہ اور سیاستدان مل کر کام کریں۔ دنیا میں وہی ملک کامیاب ہیں اور ترقی کی منازل طے کر  رہے ہیں جہاں  ریاست کےمذکورہ تینوں شعبے مل کر کام کرتے ہیں اور اپنے وطن کے بہترین مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ 
لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں لوٹ مار اور کرپشن میں توادارے اور سیاستدان بھرپور تعاون کرتے ہیں لیکن  اپنے ملک کی ترقی اور مفاد کیلئے کبھی ایک دوسرے سے تعاون نہیں کرتے۔کیا مجال ہے کہ کھربوں روپے کے کرپشن سکینڈل کے باوجود کبھی ایک دھیلا بھی واپس قومی خزانے میں جمع ہوا ہو۔
کبھی فوج اور حکومت ایک پیج پر نہیں ہو تے ،دھاندلی کرپشن۔ دھرنے، زہر اگلتے ٹاک شوز، گالیوں اور الزام ترشیوں نے پورے ملک کی فضا کو خوفناک اور سوگوار بنارکھا ہے ۔ 50 سال سے غیر یقینی صورتِ حال مسلسل قائم ہے اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔ حکومت بنائو اور حکومت گرائو کا کھیل آخر کب تک جاری رہے گا۔لوٹ مار کا کھیل کب تک جاری رہے گا۔ روپیہ کب تک پسپا ہوتا رہے گا۔  سبز پاسپورٹ کب تک بے آبرو رہے گا۔  معاشی دہشت گردی  کب تک جاری رہے گی۔عوام کب تک دھوکےکھاتے رہیں گے ۔ ہم کب تک خیرات پر گزارہ کرتے رہیں گے ۔ عوام کب تک ظلم اور زیادتی برداشت کرتے رہیں گے۔
کرپشن ، دھاندلی اور غداری  کا واویلا کئی دہایوں سے مچا ہوا ہے ۔ مکمل طور پر فلاپ اور بے کار نظام  کی خرابیوں
کو دور کرنے کی کوئی بات نہیں کرتا۔ شاید مفادپرستوں کیلئے یہی بہترین نظام ہے۔
دنیا کا کاروبار نفع اور نقصان پر چلتا ہے۔ پاک وطن کے کھربوں روپے لوٹ لیئے  گئے بیرونی ممالک میں کھربوں روپے کی جائدادیں اور  محلات بنائے گئے۔ اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگے۔ تحقیقات ہوئیں۔ کیسز بنے۔ تحقیقات پر اربوں روپے مزید ضائع ہو گئے لیکن ملک کے خزانے میں کوئی دھیلابھی جمع ہوا۔ 




Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: