شلجم دنیا کی ایک قدیم سبزی ہے جسکی کاشت پانچ ہزار سال پہلے بھی کی جاتی تھی۔ شلجم کو سبزی کے طور پر پوری دنیا میں ہر گھر میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ جانوروں کی بھی خوراک بھی ہے.
شلجم بہت کم کیلوری والی سبزی ہے۔ اسے اینٹی اوکسیڈنٹ ، منرل اور فائبر کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
رنگ ۔ سفید ، سرخ، زرد، مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے اندر سے سفید.
ذائقہ ۔ قدرے شیریں
مزاج ۔ گرم تر درجہ اول
افعال و استعمال
ا۔ شلجم میں فائبر ،وٹامن K,A E,C, B1, B2. B3, B5, B6 اور فولیٹ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ منرلز میں پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن ،کیلشیم اور کاپر پایا جاتا ہے۔ شلجم پوٹاشیم ،اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پروٹین کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
2 ۔ شلجم میں بہت سے اہم غذائی اجزا مو جود ہیں جو ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔شلجم میں پوٹاشیم اور فائبر کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ خون کی رگوں کو صحت مند رکھتی ہے جس سے خون کی شریانوں پر خون کا دبائو کم ہوتا ہے اور دل کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔
3 ۔ شلجم میں موجود وٹامن سی جسم کیلئے طاقتور اور حل پزیر اینٹی اہکسیڈنٹ ہے۔
4 ۔ شلجم کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے اور نقصان دہ فری ریڈیکلز، کینسر اور سوزش سے جسم کی حفاظت کرتا ہے۔
5 ۔ شلجم ہر قسم کے مریضوں کیلئے فائدہ مند سبزی ہے۔
6 ۔ کچا شلجم کھانے سے دست آنا بند ہو جاتے ہیں۔
7 ۔ شلجم کو ابال کر چھان کر قدرے چینی ملا کر پینے سے دمہ، کھانسی اور گلا بیٹھنے کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔
8 ۔ شلجم میں اینٹی اوکسیڈنت اور فا ئٹو کیمیکلز کی اعلیٰ سطح کی وجہ سے کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
9 ۔ ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے شلجم نہایت مفید سبزی ہے۔
10 ۔ وٹامن E کی موجودگی کی وجہ سے شلجم جسم کو سوزش سے محفوظ رکھتا ہے اس خوبی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ، برین سٹروک اور دیگر قلبی بیماریوں سے محفوظ رہنے میں مدد کرتا ہے۔
11۔ شلجم میں غذائی ریشہ کافی مقدار میں موجود ہوتاہے جسکی وجہ سے اس کے استعمال سے قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے اور نظامِ ہضم کی کار کردگی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔
12 ۔ شلجم میں آئرن بھی کافی پایا جاتا ہے یہ انیمیا یا خون کےسیلز کی کمی کو دور کرتا ہے۔
11 ۔ شلجم پوٹاشیم اور کیلشیم کا عمدہ ذریعہ ہے جو ہڈیوں کی حفاظت اور نشونما کیلئے بہت ضروری ہیں۔ شلجم کے باقاعدہ استعمال سے ہڈیوں کے ٹوٹنے ، آسٹیوپوروسس، اور جوڑوں کے درد کی تکلیف کو روکا جا سکتا ہے۔
12۔ شلجم اور کچی مولی کھانے سے پیشاب رک رک کر آنے کی تکلیف دور ہو جاتی ہے۔
13 ۔ سگرٹ کے دھوئیں میں پایا جانے والا کارسنو جینس وٹامن E کی کمی کی وجہ سے نقصان پہنچاتا ہے۔پھیپھڑوں کی سوزش اور دیگر پھیپھڑوں کے مسائل ہو سکتے ہیں۔شلجم میں موجود وٹامن E اس کمی کو دور کرکے پھیپھڑون کی صحت کو بر قرار رکھتا ہے۔
0 comments: