کون کہتا ہے یہ عام شادی ہے۔یہ سراسر روحانی بالیدگی کا سفر ہے جس سے قومی ہیرو گزر رہاہے۔شادی کے بعد روحانیت کایہ سفر نئی منزل پر پہنچے گااور اگر نثری سہرا نگار کے الہام پر یقین کر لیاجائے تو اب اقتدار کی سواری خود قومی ہیرو کو بنی گالہ سے لینے آئے گی۔
نواز شریف اور زرداری کو تو ہمارے ہیرو نے نکاحِ ثلاثہ کے ایک ہی وار سے فارغ کر دیا ہے۔ان کا اس معاملے میں کوئی حریف ہے تو وہ چھوٹا شریف ہے جو عقدِ ثلاثہ کے تجربے سے گزر چکاہے۔
0 comments: