سرخ مرچ RED CHILLI

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:29:00 AM -
  • 0 comments
سرخ مرچ پاکستان اور ہندوستان میں کثرت سے کاشت کی جاتی ہے اور اس کا استعمال بھی بہت زیادہ ہے۔ یورپ اور عرب ممالک میں سرخ مرچ کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق امریکہ سے ہے۔ کرسٹوفر کولمبس سرخ مرچ کے بیج 15 ویں صدی میں سپین لائے اور وہاں سےپوری دنیا میں پھیل گئی۔
مرچ کی 200 سے زیادہ قسمیں ہیں۔ چھوٹی مرچ زیادہ تیز ہوتی ہے۔ سبز مرچ کچی ہوتی ہے جو سرخ مرچ جتنی تیز نہیں ہوتی۔
مرچ کا جوہرِ موثرہ ایک رال دار کپسی سین ہے جو زیادہ تر بیج  میں موجود ہوتا ہے۔اگر آپ کم تیز مرچ استعمال کرنا پسند کرتے ہیں توسبز مرچ اور بیج نکال کر استعمال کر سکتے ہیں
رنگ ۔ خام سبز پختہ سرخ
ذائقہ ۔ نہایت تیز چربرا اور سوزندہ
مزاج ۔ گرم خشک - سبز گرم درجہ دوم
مقدار خوراک- نصف ماشہ سے ایک ماشہ
افعال و استعمال
1 . اندرونی طور پر مقوی معدہ اور کاسر ریاح ہے۔ ہزاروں سال سے انسان مرچ کو غذاہضم کرنے کیلئے مختلف شکلوں میں استعمال کرتا چلا آیا ہے۔ یہ معدہ سے نکلنے والی رطوبتوں کے اخراج کو بہتر اور محرک بناتی ہے۔
2 - مرچ میں وٹامن A,E,C, وٹامن بی کمپلیکس، پوٹاشیم اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔
3 - پبلک لائبریری آف سائنسز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جو لوگ سرخ مرچ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ان کی عمر میں دس سال تک کا اضافہ ہوتا ہے۔ مرچ باقاعدگی سے استعمال کرنے والے لوگ مرچ استعمال نہ کرنے والے لوگوں کی نسبت 13 ٪ زیادہ لمبی عمر گزارتے 
 ہیں
 4 - .ہری مرچ معدے کی درد ، گیس اور مروڑ کیلئے بہت مفید ہے۔ یہ فاسد مادوں کے اخراج کے عمل کو بہتر بناتی ہے۔ کھانا ہضم کرنے اور بھوک بڑھانے کیلئے بہت مفید ہے۔
مرچ نظامِ ہضم کی صلاحیت 25 فیصد زیادہ کر دیتی ہے۔
5 - نزلہ زکام میں مرچوں کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مرچوں کا تیکھا پن ناک اور گلے سے نکلنے والی رطوبتوں کو متحرک کرتا ہے جس سے سانس کی نالیوں کی بندش کھل جاتی ہے ۔ سانس آسانی سے آنے لگتا ہے۔
6 - مرچ دل کے امراض میں بھی مفید ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے، فاسد مادوں کو تحلیل کرتی ہے جو خون کو منجمد کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
7 - مرچ میں چربی اور حراروں کو جلانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے۔ 6 گرام مرچ کا استعمال جسم سے 76 سے زیادہ حراروں کو جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
8 ۔ سرخ مرچ اور ہیضہ
ہیضے کی بیماری میں سرخ مرچ حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔
سرخ مرچ کے بیج نکال کر چھلکوں کو خوب باریک پیس لیں پھر شہد کے ساتھ گھوٹ کر دو دو رتی کی گولیاں بنا کر سائے میں خشک کر لیں۔ ہیضے کے مریض کو ایک گولی پانی کے بغیر نگل لینی چاہیئے۔ جس بیمار کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا ہو، نبض ڈوبتی جا رہی ہو، ٹھنڈا پسینہ چل رہا ہو اس کے جسم میں دس منٹ میں ہی ٹھنڈا پسینہ بند ہو کرگرمی پیدا ہونے لگتی ہے اور نبض چلنے لگتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: