لہسن GARLIC

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:48:00 AM -
  • 0 comments
صحت بخش خوبیوں کی وجہ سے لہسن کی بڑی اہمیت ہے۔ زمانہ قدیم سے ہر باورچی خانے میں موجود ہے۔ ہرقسم کے سالن نمکین اور کرارے پکوانوں میں مسالحے کے طور پرشامل کیا جاتا ہے۔ لہسن ایک قسم کی گول جڑہے پیاز کی طرح۔ اس کی دو اقسام ہیں ایک کئی پوتھیوں یا تریوں والا دوسراایک پوتھی یا ایک تری والا جسے ایک نلیا بھی کہتے ہیں ۔ یہ بہت کمیاب اور گراں ہے۔اس کا جزو موثرہ ایک گہرا زرد یا بھورا فراری تیل ہے۔
رنگ - سفید
ذائقہ - تلخ و تیز
مزاج - گرم درجہ سوم خشک درجہ سوم
مقدار خوراک ۔ تین ماشہ
لہسن کھانے کا طریقہ
نوٹ - یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ لہسن کو مکمل طور پر پکانے سے اس میں موجود سلفر کے حا مل مرکب ایلیسن Allicin کی طبی اور شفائی خوبیاں ضائع ہو جاتی ہیں اسلیئے مکمل فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے کچا استعمال کرنا چاہئیے
لہسن کھانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ لہسن کی ایک تری لیکر اسے دانتوں سے  کاٹیں تاکہ اس میں موجود تیل خارج ہو سکے اورموسم کے مطابق نیم گرم  یا تازہ پانی سے دو یا تین تریاں روزانہ استعمال کریں۔
لہسن کو انار دانہ، پودینہ اور ادرک کے ساتھ کونڈی ڈندے سے پیس کر اور مناسب مقدار میں نمک ملا کر بطور چٹنی بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 
افعال و استعمال
100 1۔  گرام لہسن میں 150 تک  کیلوریز ہوتی ہیں۔ 33 گرام کاربز، 6.36 گرام پروٹین پائی جاتی ہے۔ 
2 ۔ لہسن میں وٹامن   B1,B2,B3 B6   فولیٹ ،وٹامن سی، 3 کیلشیم،آئرن ، مگنیشیم،میگانیز،فاسفورس، پوٹاشیم - سوڈیم۔ اور زنک کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
3 ۔ لہسن میں سلفر(گندھک) کی کافی مقدار موجود ہے جسکی وجہ سے لہسن میں اینٹی بائیوٹیک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے نظامِ انہضام  کو نامیتی زہروں سے پاک کرنے میں مدد ملتی ہے۔
4 ۔ لہسن بدن کی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور عام سردی کے اثرات سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔
5 ۔ لہسن خون کی بند شریانوں کو کھول دیتا ہے اور دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
6 ۔ لہسن خون کو صاف اور رقیق کرتا ہے۔ خون کے گاڑھے پن کو ختم کرتا ہے۔ جس سے دورانِ خون بہتر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے۔
7 ۔ لہسن کاباقاعدہ استعمال خوراک میں یا کچا کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، کیونکہ لہسن میں  ایلیسن Allicin کی موجودگی کی وجہ سے یہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ 
 8 ۔ لہسن بلڈ پریشر اور شوگر لیول کو کنٹرول کرتا ہے۔
9 ۔ لہسن بلغمی اورعصبی امراض  دمہ ،وجع المفاصل ، فالج، لقوہ اور رعشہ کیلئے مفید ہے۔سردیوں میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔
10 ۔  کان میں مختلف آوازیں سنائی دینے اور کم سننے میں لہسن اور ادرک کا ہم وزن رس قدرے گرم کرکے کان میں ٹپکانے سے شفا مل جاتی ہے۔
11  ۔ حکیم جالینوس کے مطابق لہسن زہروں کیلئے بہترین تریاق ہے۔ اگر بچھو کاٹ لے تو لہسن کو پیس کر پیسٹ بنا کر متاثرہ مقام  پر لگانے سے زہر کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔
12 ۔ حکیم ابنِ رشد فرماتے ہیں کہ لہسن مردانہ طاقت کی بہترین دوا ہے۔
13 ۔ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹیک ہے سردیوں میں اس کے استعمال سے کھانسی اور نزلہ زکام سے انسان محفوظ رہتا ہے۔


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: