پتے کی پتھری GALLBLADDER STONE

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:44:00 AM -
  • 0 comments
پتہ کی پتھری کے مریضوں کیلئے انجیر اور زیتون کاتیل بہت مفید ثابت ہوا ہے اسلیئے مریض انجیر اور زیتون کا تیل
باقاعدگی سے استعمال کریں۔
وجوہات - پتہ کی پتھری کی بہت سی وجوہات ہیں ۔ جن میں ناقص غذا ، کھانے میں بد پرہیزی ، چکنی اور میٹھی اشیائ کازیادہ استعمال، موٹاپا، کولیسٹرول،،یورک ایسڈ کی زیادتی۔ گوشت اور مرغن اشیا کا زیادہ استعمال شامل ہے۔
علامات ۔ جن لوگوں کے پتے میں پتھری ہوتی ہے انہیں کھانا دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ متلی اور قے کی شکایت رہتی ہے۔
پیلایرقان بھی پتہ کی پتھری کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
بھوک کم لگتی ہے،قبض کی شکایت،چکر آنا، منہ کا ضائقہ کڑوااور بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔
پتہ کی پتھری کے مریضوں کیلئے ہدایات ۔ 
چربی اور کولیسٹرول والی غذا سے پر ہیز کریں۔
اپنا وزن کنٹرول کریں۔
آلو،  چاول،اور گوشت بند کردیں۔
علاج ۔ پرانے زمانے میں حکمائ پتہ کی پتھری کے مریضوں کو انجیر استعمال کرواتے تھے۔ انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ انجیر تین سے چار دانے روزانہ نہار استعمال کریں ۔ اگر انجیر خشک اور سخت ہو تو تھوڑی دیر کیلئے گرم پانی میں رکھ کر نرم کر لیں۔
پیٹ کے جملہ امراض کیلئے جو کا دلیہ بہت مفید ہے۔ جو کے دلئیے میں دودھ اور شہد ملا کر استعمال کریں۔
پتہ کی پتھری کیلئے مجرب نسخہ۔
زیتون کا تیل 2 چمچ ۔ شہد 2 چمچ ۔ لیموں کارس ایک چمچ ۔ نیم گرم پانی کے ایک کپ میں ملا کر نہار منہ پئیں ۔
اس کے ساتھ مندرجہ ذیل نسخہ بھی استعمال کریں۔
ڈلی والی ہلدی 50 گرام، سونف 50 گرام، ملٹھی 50 گرام، تینوں چیزوں کو باریک پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں ۔
صبح دوپہر شام ایک ایک کیپسول تازہ پانی سے استعمال کریں۔
اگر آپ کے پتے میں سوزش بھی ہو تو دونوں نسخے ایک ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
ایلوپیتھی یا ڈاکٹری طریقہ علاج میں پتہ کی پتھریاں دور کرنے کا علاج اپریشن کرکے پتہ نکالنے کے علاوہ کوئی دوسراعلاج نہیں ہے۔
برے حروف میں پڑھنے کیلئے مضمون پر ڈبل کلک کریں 


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: